طواف قبر اور سجدہ قبر ناجائزہےاور بوسہ قبر بھی منع ہے
مسئلہ نمبر1:-کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ بوسہ دینا قبر اورلیائے کرام اور طواف کرنا گردقبر کے اور سجدہ کرنا تعطیماازروئے شرع شریف موافق مذہب حنفی جائز ہے یا نہیں؟
جواب(احکام شریعت. اعلحضرت امام احمد رضا خاں بریلوی رحمتہ اللہ علیہ. صفحہ نمبر237)
الجواب:بلاشبہ غیر کعبہ معظمہ کا طواف تعظیمی ناجائزہے اور غیر خدا کو سجدہ ہماری شریعت میں حرام ہے اور بوسہ قبر میں علماء کواختلاف ہے اور احوط منع ہے. خصوصا مزارات طیبہ اولیائے کرام کہ ہمارے علماء نے تصریح فرمائی کہ کم ازکم چار ہاتھ فاصلہ سے کھڑا ہو یہی ادب ہے
355