سوال :-حضرت علی رضی اللہ عنہ کو مشکل کشا کہنا؟
جواب:- حضرت علی کرم اللہ وجہ کے متلعق مشکل کشا کا لفظ نہ معلوم کس وجہ سے لوگوں کو گراں ہوتا ہے، زمانہ سابق میں یہ لفظ مبزلہ لقب حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے لیے مستعمل ہوتا تھا، اسی زمانہ میں شجرہ تصنیف کیا گیا ہم نے زمانہ طفولیت میں سن رسیدہ لوگوں کی زبان پر اس کو بہت زیادہ جاری پایا مگر یہ لفظ عربی حلال المعاقد کا ترجمہ ہے حسب معنی لغوی خصوصیت ذات خداوندی کے ساتھ ںہیں رکھتا معانی شرعیہ کے اعتبار سے مشکل قسیم مجمل ومتشابہ ہوتا ہے جس کامصداق ہر فقیہ صاحب الرائے ہوسکتے ہے. حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے متعلق بوقت ارسال یمن جبکہ انہوں نے شکایت فرمائ کہ میں حدیث السن ہوں اور اآپ مجھ کو قاضی اور حاکم بنا کر بھیجتے ہیں! تو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینہ مرتضویہ پر ست مبارک مارا.جس کا اثر یہ ہوا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ مشکلات کے حل کرنے میں زمانہ صحابہ میں بھی مشہور ہوگئے تھے تاکہ سخت فیصلہ میں یہ مثل صحابہ کرام کی مشہور ہے.
413