ایک نکتہ ذہن میں رکھ لیجئے کہ اگرآپ تھکے ہوئے ہیں. نیند غالب ہے اور اٹھ نہیں سکتے، تو کئی مرتبہ انسان کی رات میں آنکھ کھلتی ہے. کسی تقاضے کی وجہ سے کروٹ لیتے
ہوئے آنکھ ضرور کھلتی ہے. جن حضرات کو تہجد کی توفیق نہیں ملتی وہ جب کروٹ لینے کے لیے بیدار ہوں تو اس ایک لمحہ میں رب العزت سے تہجد کی توفیق کی دعا ضرور مانگ لیاکریں. یہ ایک چھوٹی سی بات ہے. لیکن اس کا آپ کو یہ فائدہ ہوگا. کہ اس لمحے کی مانگی ہوئی دعا بھی آپ کو اللہ رب العزت کا مقبول بنادے گی. ہمارے مشائخ توں یہاں
تک فرماتے ہیں. کہ جو عورتیں فجر کی اذان سے پہلے اٹھ کر گھروں کو صاف کرتی ہیں یا کھانا بنالیتی ہیں وہ بھی اللہ کی رحمت سے فائدہ پالیتی ہیں.
799